وزیراعلیٰ پنجاب کا ممتازادیب اورمترجم ڈاکٹر آصف فرخی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 2 جون 2020 21:51

وزیراعلیٰ پنجاب کا ممتازادیب اورمترجم ڈاکٹر آصف فرخی کے انتقال پر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ممتاز ادیب اور مترجم ڈاکٹر آصف فرخی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر آصف فرخی کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔