وزیراعلیٰ سے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کی ملاقات، صوبے میں گڈ گورننس اورعوام کو بہترین سروسز کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 2 جون 2020 21:54

وزیراعلیٰ سے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کی ملاقات، صوبے میں گڈ گورننس ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ملاقات کی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب افتخار علی سہو بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صوبے میں گڈ گورننس اورعوام کو بہترین سروسز کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں کورونا،ٹڈی دل،گندم خریداری اوربجٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا اورٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا۔چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں گندم خریداری مہم تسلی بخش رفتارسے جاری ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے پنجاب میں آٹے کے نرخ پر کنٹرول کیلئے حکومتی اقدامات سے آگا ہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آٹے اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔ چیف سیکرٹر ی نے وزیراعلیٰ کو نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی آگا ہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوروناکی وجہ سے پیدا ہونے والی اقتصادی صورتحال کو بھی مدنظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی امور میں بہتری لانے پر چیف سیکرٹری کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔