اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دے دیا

منگل 2 جون 2020 21:54

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دے دیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) معروف اداکارہ عظمیٰ خان نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دے دیا۔ اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے تشدد کے بعد کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا بیان قلمبند کروا دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان نے لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروایا۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا، اس درج کروائے گئے مقدمہ میں کوئی گواہی یا شہادت پیش نہیں کرنا چاہتی، اداکارہ عظمی خان نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں تاحال کوئی چالان نہیں آیا اس لئے مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔ بیان قلمبند کرنے کی کارروائی کے بعد عدالت نے پولیس تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔