خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحت کا شعبہ کھولنے کا اعلان

حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا انتباہ صوبے میں بازار اور دکانیں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی ،ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، میڈیا سے گفتگو

منگل 2 جون 2020 22:01

خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحت کا شعبہ کھولنے کا اعلان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) کے تحت صوبے میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جا رہی ہے تاہم عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں بازار اور دکانیں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی ،ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ مناسب ایس او پیز کے تحت سیاحت کا شعبہ کھول رہے ہیں، اس سلسلے میں عوام اور تاجروں کا تعاون بہت اہم ہے، حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے سیکٹر کو بند کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :