روہڑی میں دو حادثات میں ایک فرد جاں بحق تین زخمی ہو گئے

منگل 2 جون 2020 22:14

سکھر۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) روہڑی میں دو حادثات میں ایک فرد جانبحق تین زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کندھرا کے علاقے روشن آباد کا رہائشی روڈ حادثے میں زخمی ہونے والا محرم شیخ گمس ہسپتال گمبٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، علی واہن شہر میں موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار محمد حامد قریشی اعجاز علی میرانی، خدا بخش میرانی شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو علاج کے لیے تعلقہ ہسپتال روہڑی لایا گیا محمد حامد قریشی کی ٹانگ ٹوٹ گئی جیسے سول ہسپتال سکھر منتقل کردیا گیا۔