مولانا طارق جمیل گھر میں گِر کر زخمی ہوگئے، طبیعت پہلے سے بہر

دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی، مولانا کی صحت کیلئے دعائوں کی اپیل

منگل 2 جون 2020 22:41

مولانا طارق جمیل گھر میں گِر کر زخمی ہوگئے، طبیعت پہلے سے بہر
تلمبہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث گھر میں گِر کر زخمی ہوگئے تاہم طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحت کاملہ کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا عمران بشیر نے اپنے ٹوئٹس میں مولانا طارق جمیل کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اٴْن کی طارق جمیل سے فون پر بات ہوئی ہے، اٴْن کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔

مولونا عمران بشیر نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے گھر میں گرے تھے، گرنے کی وجہ سے 2 گھنٹے تک خون بہا۔انہوں نے بتایا کہ چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :