ملک میں کورونا سے مزید 78 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 1652 ہوگئی

جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 78249 تک پہنچ گئی،27110 مریض صحتیاب

منگل 2 جون 2020 22:43

ملک میں کورونا سے مزید 78 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 1652 ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ملک میں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1652 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 78249 تک پہنچ گئی ہے،27110 مریض صحتیاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق منگل کوملک بھر سے کورونا کے مزید 3902 کیسز اور 78 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 1610 کیسز 43 ہلاکتیں، سندھ 1439 کیسز 23 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 412 کیسز اور 8 ہلاکتیں، بلوچستان 121 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 304 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب سے کورونا کے مزید 1610 کیسز اور 43 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27850 اور ہلاکتیں 540 ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7116ہے۔سندھ سے کورونا کے مزید 1439 کیسز اور 23 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31086 ہوگئی ہے ، اموات 526 تک جا پہنچی ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 953 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15538 ہوگئی ہے۔بلوچستان حکومت کی جانب سے پیر کو کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم بروز منگل جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مزید 121 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں تصدیق شدہ کورونا مریضوں کی تعداد 4514ہو گئی ہے اس کے علاوہ صوبے میں 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 49 ہوگئی۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1565 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 304 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2893ہوگئی ہے جبکہ اموات 30 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 169 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں بھی کورونا کے مزید 16کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 271 ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں منگل کو مزید 8 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 490 تک جا پہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 412 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 10897 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 3085 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔