نہ کو ئی فیصلہ نہ سو چ حکومت بو کھلاہٹ کا شکارہو چکی : سلیم ر ضا

منگل 2 جون 2020 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نہ کو ئی فیصلہ نہ سو چ حکومت بو کھلاہٹ کا شکارہو چکی، کارو بار تباہ ہوچکے حکومت سے فیصلہ ہی نہیں ہو رہاکہ کارو باری طبقے کی پر یشانیو ں کو کیسے حل کیاجائے،آ ئی ایم ایف سے تار یخ کا بڑا قر ضہ لینے کی تیار سلیکٹڈ نااہل حکومت کی نا کامی کامنہ بو لتا ثبو ت ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی صر ف تقرریں کر سکتے ہیں حکومت چلانا ان کے بس کی با ت نہیں عمران نیازی کی بہتر ی اسی میں ہے کہ وہ اپنی نااہلی چھپانے کی بجائے اپنی نااہلی کا اعتراف کر تے ہو ئے مستعفی ہو جا ئیں۔ انہو ں نے کہاکہ نواز شر یف کیخلا ف بیان باز ی کر تے ہو ئے پی ٹی آئی رہنما ئو ں کو شرم آ نی چاہیے نواز شر یف نے ملکی دفا ع ناقا بل تسخیر بنایا ، عالمی دبا ئو کے باو جو د انڈین جا سو س کلبھو شن کو جیل میں ڈالا جبکہ نااہلی عمران نیاز ی نے پروٹوکو ل سے ابھینندن کو انڈیا کو واپس کیا اس سے بخو بی اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ محب و طن کون ہے اورغدار و طن کون ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی تار یخ میں پہلی حکومت ہے جس نے ہر میدان میںاپنی ناکامی کے جھنڈے گاڑ ے ہیں۔