امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اینٹی فا تنظیم کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

منگل 2 جون 2020 23:47

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اینٹی فا تنظیم کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے فسطائیت مخالف گروپ تنظیم کو امر یکہ میں جاری ہنگامے شروع کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔ جو ملک کے مختلف شہروں میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت کے بعد شروع ہوئے تھے اور اس کے نتیجے میں کئی شہروں میں کرفیو نافذ ہو گیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹوئٹر پر یہ پیغام دیا کہ وہ اینٹی فا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں ۔

صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکہ میں مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 46 سالہ جارج فلائیڈ کو پولیس افسر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے نتیجے میں مظاہروں کا آغاز ہوا ۔ جبکہ امریکی ح کام نے ان ہنگاموں کی ذمہ داری کے حوالے سے متضاد بیان دیتے ہوئے کہا اور عندیہ دیا ہے کہ غیر ملکی عناصر بھی اس میں ملوث ہیں دوسری طرف صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ پر امریکہ کے ماہرین قانون نے سوال اٹھایا کہ کیا صدر ٹرمپ کے پاس کسی تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے کے اختیارات ہیں یا نہیں جبکہ اینٹی فا فسطائیت کے خلاف قدم لینے والی ایک احتجاجی تحریک ہے جو نازی خیالات ، سفید فام نسل پرستی کی بالادستی کے پیروکار اور نسل پرستانہ رویئے کے خلاف مظاہرے کرتی ہے ۔ ۔