شہباز دور میں پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیرروکنے کے باعث اسمبلی اجلاس

ہوٹل میں ہورہا ہے : میاں کامران سیف ×چوہدری پرویز الٰہی کے وزارت اعلیٰ دور کے عوامی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تھے ، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور

منگل 2 جون 2020 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کورونا وائرس کے باعث اراکین اسمبلی کوتعداد اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو مقامی ہوٹل میں منعقد کرنے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس خطرناک ہے پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ میں تمام اراکین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اجلاس میں شمولیت ناممکن ہونے اور اس خطرناک وائرس سے سے اراکین اسمبلی کو محفوظ رکھنے کیلئے پرائیویٹ ہوٹل میں انعقاد ناگزیر ہوگیا تھا شہباز حکومت کے دور میں چوہدری پرویز الٰہی کے منصوبہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر روکنے کے باعث اجلاس پرائیویٹ ہوٹل کے ہال میں منعقد ہورہا ہے پرویز الٰہی دور کا پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کا منصوبہ اراکین اسمبلی کی بڑھتی ہئی تعداد کے پیش نظر بروقت مکمل ہونا چاہیے تھا لیکن سیاسی مخالفت کے باعث کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد سمیت دیگر منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی التواء کا شکار رہا ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزارت اعلیٰ دور کے عوامی منصوبے ریسکیو1122،ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ، کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد، میٹرک تک مفت کتابوں کی فراہمی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تھے ۔چوہدری پرویز الٰہی کی5سالہ وزارت اعلیٰ دور میں 55سال جتنے کام ہوئے اوروہ آج بھی عوام ان کو یاد کرتی ہے اور ان کے منصوبوں سے مستفید ہورہی ہے۔