پنجاب فوڈ اتھارٹی کاملاوٹی دودھ مافیاکے خلاف کریک ڈان

قصور روڈمصطفی آباد ٹول پلازہ پر پوری رات ناکہ بندی کرے 5200لیٹرمضر صحت دودھ تلف کردیا

منگل 2 جون 2020 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ مافیاکے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے قصور روڈمصطفی آباد ٹول پلازہ پر پوری رات ناکہ بندی کرے 5200لیٹرمضر صحت دودھ تلف کردیا ۔دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 13ہزار 400 لیڑدودھ کی چیکنگ کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 5 ہزار200 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔

ضائع کیے گئے دودھ کی فیٹس، ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

(جاری ہے)

دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔پنجاب بھر میں شہروں کے داخلی راستوں پرنا کہ بندی کر کے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے دودھ کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا تی ہے۔دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ہمارا ساتھ دیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک،موبائل اپلیکیشن،ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :