الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر کو مبینہ دھمکیوں سے متعلق کیس کی سماعت،فیصلہ محفوظ کرلیا

. میرے موکل کو حکمران جماعت کی جانب سے کیس واپس لینے کے لیے حراساں کیا جارہا ہے ہم الیکشن کمیشن کے رحم و کرم پر ہیں کسی کی آزادی اور زندگی کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے، وکیل درخواست گزار آپ 249 اے کا سہارا لے سکتے ہیں،آپکو دھمکیوں کے معاملہ پر متعلقہ فورمز سے رابطہ کرنا چاہیے، کمیشن ممبر پنجاب ٴْآپ کے دلائل دیکھ کر فیصلہ کرینگے، آپ اس متعلق اور کیا کہنا چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

منگل 2 جون 2020 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کے درخواستگزار اکبر ایس بابر کو مبینہ دھمکیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست کے وکیل نے بتایا کہ میرے موکل کو حکمران جماعت کی جانب سے کیس واپس لینے کے لیے حراساں کیا جارہا ہے ہم الیکشن کمیشن کے رحم و کرم پر ہیں کسی کی آزادی اور زندگی کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن تحفظ دے میں عدالتی احکامات کی مثالیں پیش کرسکتا ہوں کہ جس عدالت میں کیس ہو وہ درخواستگزار کوتحفظ دے، کمیشن کے ممبر پنجاب نے کہاکہ آپ 249 اے کا سہارا لے سکتے ہیں،آپکو دھمکیوں کے معاملہ پر متعلقہ فورمز سے رابطہ کرنا چاہیے، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کاکہ ہم نے متعلقہ فورمز سے بھی رابطہ کیا ہے، اس موقع پر ممبر پنجاب نے کہاکہ ہمیں کیا پتہ کے آپکے باہر پی ٹی آئی سے کیا معاملات ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کے دلائل دیکھ کر فیصلہ کرینگے، آپ اس متعلق اور کیا کہنا چاہتے ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ میرے موکل پر جھوٹے کیس بنائے جا رہے ہیںاکبر ایس بابر واحد ایسے پارٹی رکن ہیں جو شفافیت کے لیے فنڈنگ کی تحقیقات کرانا چاہتے ہیں اجس پر تحریک انٓصاف کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ ہم الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کے ٹی او آرز کے مطابق چل رہے ہیں اور سکروٹنی کمیٹی میں اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں ، وکیل پی ٹی آئی اب تو ہمارے دلائل پر درخواستگزار نے جواب جمع کرانا ہے،ہمارے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے سرٹیفکیٹ موجود ہیں، سکروٹنی کمیٹی ٹی او آرز کے مطابق اپنی سکروٹنی کررہی ہے، سکروٹنی کمیٹی درخواستگزار کی خواہشات پر اپنے دائر اختیار سے باہر تو نہیں جاسکتی ہے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے دڑخواستگزار اکبر ایس بابر کو دھمکیاں ملنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اس موقع پر درخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ساڑھے پانچ سال میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اور جب سے فارن فنڈنگ کیس فائل کیا ہے تب سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کی وجہ سے مجھ پر تین جعلی مقدمات بنائے گئے سکروٹنی کمیٹی کی 70میٹنگ ہوچکی مگر رپورٹ مرتب نہ کی جاسکی جب چینی رپورٹس 6ہفتوں میں آسکتی ہے تو فارن فنڈنگ کیوں نہیں ہماری کاوش کے زریعے پی ٹی آئی حفیہ اکاونٹس سامنے آئے مسخ شدہ پی ٹی آئی اقتدار میں ہے پی ٹی آئی کا چئیرمین اس وقت گمراہ ہے عمران خان کا پارٹی پر قبضہ ہے اورمیرا کیس پی ٹی آئی کو شخصیت اور مافیا سیآزادکرانے کاہے ۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان