بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،ڈاکٹریاسمین راشد

صوبے میں 251 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، طبی سہولتوں کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، سب سے زیادہ کورونا مریض لاہور اور راولپنڈی میں ہیں، صرف تشویشناک مریضوں کو ہسپتالوں میں رکھا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب کی گفتگو

منگل 2 جون 2020 23:49

ٖاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، طبی سہولتوں کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سب سے زیادہ کورونا مریض لاہور اور راولپنڈی میں ہیں۔ صرف تشویشناک مریضوں کو ہسپتالوں میں رکھا جا رہا ہے۔ احتیاط ہی کورونا سے بچائو کا واحد ذریعہ ہے۔

صوبے میں 251 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض لاہور اور راولپنڈی میں ہیں۔ کورونا کے مثبت ٹیسٹ آنے کی صورت میں ان کے رفقاء کے بھی کورونا کے ٹیسٹ ہونگے ۔ کورونا کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اعدادوشمار جاری کر رہے ہیں اس وقت لاہور میں 119 اور راولپنڈی میں 113مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور بیڈز کے حوالے سے بہت شور مچایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہم کورونا کسیز کو چھپا رہے ہیں، لاہور میں کورونا کے 12ہزار سے زائد مریض ہیں۔ کورونا کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ہم ہسپتالوں کے حوالے سے مکمل تفصیل جاری کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچائو کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔ ہم ہسپتالوں میں وہ مریض رکھ رہے ہیں جو زیادہ تشویشناک ہیں اس وقت صوبے میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 251ہے۔ پنجاب میں 90ہزار 69افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے تھے۔ ۔