سینئرصحافی ذوالفقار علی کو سازش کے تحت قتل کیا گیا،صحافی برادری

منگل 2 جون 2020 23:49

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) پریس کلب اوستہ محمد کے سینئر رہنماء سابق صدر علی مردان جمالی ، صدر ذوالفقار علی کھوسہ، جنرل سیکریٹری علی حسن ڈومکی، سینئر نائب صدر عبداللہ مگسی ، چیرمین محمد حنیف منگل، آفیس سیکریٹری لونگ خان موندرانی،عبدالفتاح رند اور دیگر عہدیداران و ممبران نے اہپنے مشترکہ بیان میں دودا پور کے سینئر صحا فی ذوالفقار علی موندرانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت انہین قتل کیا گیا اور افسوس ہے جیکب آباد کے انتظامیہ سے کہ وہ تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکا اور مزید یہ کہ قبائلی طریقے سے ان کے ورثا ء پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ معملہ حل ہو جائے انہوں نے انتظامیہ کی اس حرکت کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ وہ قاتلوں کو قانون کے کٹہڑے میں لے آئیں ، علی مردان جمالی اور دیگروں نے کہا کہ ملک بھر کے صحافی غیر محفوظ میں جن کو جی چاہتا ہے وہ چن چن کر صحا فیوں کو قتل کرتے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے، لیکن ہم اپنے ساتھی ذوالفقار موندرانی کا خون ضائے ہونے نہیں دیں گے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔