نصیر آباد ڈویژن میں احساس سینٹرز والوں کی چاندنی ہوگئی ،ملک اسد اللہ خان

منگل 2 جون 2020 23:49

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)نصیر آباد ڈویژن کے صدرملک اسداللہ خان سمالانی نے اپنے بیان میں کہاکہ نصیر آباد ڈویژن میں احساس پروگرام بی آئی ایس پی احساس سینٹرز والوں کی چاندنی ہوگئی ہے جوکہ غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں خصوصاً احساس پروگرام بی آئی ایس پی بھاگ شہر میں کٹوتی کا سلسلہ رک نہ سکا غریب لوگ شکایاتیں اور فریاد کرکرکے تھک گئے ہیں لیکن نوٹس لینے والا کوئی نہیںاگر احساس پروگرام بی آئی ایس پی کے کرپشن اور کٹوتی کا سلسلہ نہ رکا تو ہم آئندہ کے لائحہ عمل میں سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے بھاگ شہر میں احساس پروگرام کی امدادی رقم کی تقسیم کا عمل غریبوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے احساس پروگرام کی تقسیم میں احساس سینٹرز بھاگ شہر میں احساس کفالت سینٹر میں بی آئی ایس پی اور احساس مستحقین کو بارہ ہزار مکمل دینے کی بجائے آفیسران اور احساس کفالت سینٹرز انتظامیہ کی گٹھ جوڑ اور ملی بھگت سے کٹوتی کا سلسلہ رک نہ سکا بارہ ہزار میں سے ہر مستحقین سے پانچ سو روپے سے لیکر ایک ہزارروپے تک کی کٹوتی کی جارہی ہے یہ سب احساس کفالت پروگرام اور بی آئی ایس پی کے آفیسران کی ایماء اور رضا مندی سے ہورہاہے بھاگ شہر میں احساس کفالت پروگرام اور بی آئی ایس پی میں کوئی شفافیت نہیں ہے احساس کفالت پروگرام کے آفیسران کیلئے چاندی ہوگیا ہے حالانکہ اس کٹوتی کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنربھاگ کو بھی مستحقین سمیت سیاسی،سماجی شخصیات نے بھی شکایا ت کی ہیں اور ان کے کرپشن کی باقاعدہ اطلاع بھی دی ہے کہ بھاگ شہر میں احساس کفالت سینٹرزمیں مستحقین سے 500سو روپے سے لیکر 1000ہزار روپے تک کی کٹوتی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے مستحقین نے ہرطبقہ فکر کے لوگوں سے شکایات کے انبار لگائے ہیںایک طرف کورونا وائرس نے غریب طبقہ کی کمر توڑ دی ہے تو دوسری جانب احساس کفالت پروگرام کے آفیسران کی من مانیوں نے غریب طبقہ کو پریشانی سے دوچار کیا ہے احساس کفالت سینٹرز میں مستحقین کو مختلف حوالے سے ذہنی مریض بنادیا ہے گیا ہے پہلے مستحقین کو کہاجاتاہے کہ آپ کو پانچ سور وپے دینے ہیں اگر مستحقین نے ہاں کہا تو انگوٹھا لگادینگے اگر کسی نے پیسے دینے سے انکار کردیا تو اس کو کہاجاتا ہے کہ آپ کا انگوٹھا ڈیوائز نہیں اٹھارہاہے انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ بھی اطلاعات ہیں بھاگ شہر احساس کفالت سینٹرز میں پہلے انگوٹھا لگواکر بعد میں مستحقین کو کہاجاتاہے کہ آپ کے پیسے نہیں آئے ہیں انگوٹھا لگوانے کے بعد وہ پیسے احساس کفالت سینٹرز والے اور آفیسران آپس میں ملی بھگت سے کرپشن کرتے ہوئے ہڑپ کرجاتے ہیں حالانکہ غریب خواتین اور مرد پریشان ہوکرہرکسی سے فریاد کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ احساس کفالت سینٹرز والے اور آفیسران کس حوالے سے کٹوتی کررہے ہیں اور اپنے فریاد ہرکسی کو بتاتے ہیں کہ کوئی ہمارے لیئے آواز بلند کریں مستحقین نے بھاگ شہر میں احساس کفالت سینٹرز اور بی آئی ایس پی ٹیم پر کئی سوالات اٹھائے اور سیاسی سماجی لوگوں کے پاس اپنی فریاد لیکر احساس پروگرام سینٹرزاوربی آئی ایس پی پروگرام کے کرپشن پر آواز بلند کرنے کی بھرپور استدعا کی انہوں نے احساس کفالت پروگرام اوربی آئی ایس پی کے چئیرپرسن ثانیہ نشتر،وزیراعلیٰ بلوچستان،ڈائریکٹر بی آئی ایس پی بلوچستان،چیف سیکرری بلوچستان،کمشنر نصیر آباد،ڈپٹی کمشنر کچھی سے پرزور مطالبہ کیاکہ بھاگ شہر میں احساس کفالت سینٹرز اور بی آئی ایس پی پروگرام میں کرپشن کا فوری نوٹس لیکر آفیسران کیخلاف انکوائری کی جائے اور مستحقین کو مزید پریشانیوں سے نجات دلائی جائے۔