سینیٹر سراج الحق ،امیر العظیم و رہنماؤں کاجے آئی کسان کے صدر چوہدری نثار احمد کے انتقال پر افسوس

منگل 2 جون 2020 23:57

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) جے آئی کسان کے صدر چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امراء لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب قیمین محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ،حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس ، شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالماک نے چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔