ملک میں گندم کا بہت بڑا بحران آنے والا ہے،عارف حمید بھٹی

گندم کا بحران اتنا سنگین ہوگا کہ لوگ آٹے کیلئے دست وگریباں ہوں گے،یہ حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہوگی، پھر ایک خبر آئے گی کہ گندم بحران پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 جون 2020 21:23

ملک میں گندم کا بہت بڑا بحران آنے والا ہے،عارف حمید بھٹی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2020ء) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کا بہت بڑا بحران آنے والا ہے، گندم کا بحران اتنا سنگین ہوگا کہ لوگ آٹے کیلئے دست وگریباں ہوں گے، یہ حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہوگی، پھر ایک خبر آئے گی کہ گندم بحران پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی بحران کے بعد ملک میں گندم کا سنگین بحران آنے والا ہے۔

میں عوام کو خبردار کررہا ہوں کہ لوگ آٹے کیلئے دست وگریباں ہوں گے۔ گندم بحران میں حکومت کی بہت بڑی نااہلی سامنے آنے والی ہے، چینی بحران کی رپورٹ پیچھے چلے جائے گی اور ایک پریس ریلیز جاری ہوگی جس میں کہا جائے گا کہ گندم بحران پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر جسٹس فائز عیسیٰ کے سوالات کا جواب نہیں کیونکہ وہ ملزم ہیں، لیکن وہ عدالت کو تو جواب دیں گے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نہایت قابل احترام ہیں، ان پر فروغ نسیم نے ٹاؤٹ کا الزام لگایا ہے، کیا وہ عدالت میں اس بات کو ثابت کریں گے؟ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے گندم اورشوگرمافیا کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کابینہ اجلاس کے بعد آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگرمافیا کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر مافیا کےخلاف گھیرا تنگ کیا جائےگا۔

بدعنوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ 1985سے شروع ہوگا۔ اسی طرح کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گندم کی رپورٹ پربھی کارروائی ہوگی۔ تمام لوگوں کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے۔ بدعنوانوں، شوگرمافیا، منی لانڈرنگ، اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کونہیں چھوڑا جائے گا۔ میں نے کہا کہ مفادات کے ٹکراؤ والوں کو کابینہ میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :