حکومت نصیر آباد سمیت پورے صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،حاجی محمد خان لہڑی

عوام کے توقعات پر پورا اترتے ہوئے انکے مشکلات حل کرینگے،صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت کی بات چیت

منگل 2 جون 2020 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نصیر آباد سمیت پورے صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اور عوام کے توقعات پر پورا اترتے ہوئے انکے مشکلات حل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر فرید لہڑی و دیگر معززین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ہمارا صوبہ کرونا وائرس کی ذد میں ہے۔ جس سے محنت کش طبقہ اور مزدور سب سے ذیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس محنت کش طبقہ و دیگر مستحقین کی کاروبار زندگی کو سہارا دینے کی خاطر راشن کی تقسیم سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسی طرح اس وبائی وائرس کو کنٹرول کرنے اور لوگوں کی ذندگیاں بچانے کیلئے بھرپور کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ اسے قابو کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ اسی طرح ٹڈی دل نے بھی ہمارے صوبے کی زراعت کیلئے ایک مشکل کھڑا کیا ہے۔ لیکن اس کے منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس پالیسی بنا کر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اور ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کرنے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ صوبائی مشیر محنت وافرادی قوت کا مزید کہنا تھا۔ کہ ان مشکلات کے باوجود حکومت بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنی, مال مویشی کے شعبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنی,زرعی شعبے کی ترقی سمیت مزدورں کی فلاح وبہبود سمیت ہمہ گیر پالیسی بنا رہی ہے۔ تاکہ عوام اور صوبے کے پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :