کورونا سے صحت یاب ہونے والے جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

G اسلام آباد(آن لائن )کورونا سے صحت یاب ہونے والے جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کر گئے۔منیر خان اورکزئی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ منیر خان کا 24 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ایک ہفتہ قبل وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج بدھ کو سہ پہر تین بجے ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔منیر اورکزئی نی15 مئی کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے دوران ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی اور ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں ایمبولینس میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ انہیں کچھ عرصے تک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا تھا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ +(آصف محمود،مانیٹرنگ) *********** 02-06-2020/--217

منگل 2 جون 2020 23:00

ٓسینیٹر سراج الحق کا نور الحق قادری کو فون ، شام میں مزاروں کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار #/h# ژ* لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو فون کر کے شام میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ اور ان کی اہلیہ محترمہ کے مزاروں کی بے حرمتی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف سے اس پر دو ٹوک اور واضح موقف اپنانے ، مجرموں کی گرفتاری اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر آئندہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرور ت پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کوئی مسلمان ان برگزیدہ ہستیوں کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ اس سانحہ پر پوری امت مسلمہ کے دل زخمی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس سے قبل بھی شام میں حضرت عمار بن یاسر ؓ اور دیگر اکابرین کے مزاروں کی بے حرمتی کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ اسلام دشمن قوتوں کی سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ عالم اسلام میں نفرت کی آگ بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے حکمرانوں کو اس موقع پر فہم و تدبر اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سانحہ پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا اور امت کو انتشار و افتراق سے بچانا ہوگا