Live Updates

کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات کی کامیابی میں عوام کا تعاون بنیادی عنصر ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر محفوظ رہ سکتے ہیں،ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ

بدھ 3 جون 2020 00:40

اسلام آباد ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات کی کامیابی میں عوام کا تعاون بنیادی عنصر ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر اس وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس مشکل گھڑی میں عوام اور حکومت مل کر چل رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اچھے نتائج آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کی مشکلات کا اندازہ ہے ' یوں وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین ایک بار پھر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا ہے اور بھرپور تعاون کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہوکر جیسے وائرس سے بچائو کیلئے آگے بڑھ رہی ہے ، بہت جلد اس پر قابو پا لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات