Live Updates

ملازم کے نام سے اکاؤنٹ کھلواناکوئی جرم نہیں ہے ۔ رانا ثناء اللہ

اگر میں اپنے ملازم کو18 سے 20 ہزار تنخواہ دیتا ہوں اور اس کے نام پر اکاونٹ کھولتا ہو تو مجھے کس قانون کے تحت سزا دیں گے ؟ رہنما مسلم لیگ ن

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 3 جون 2020 10:32

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 جون 2020ء ) رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپنے ملازم کے نام سے اکاؤنٹ کھلوانا کوئی جرم نہیں ہے۔ نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر میں اپنے ملازم کو18 سے 20 ہزار تنخواہ دیتا ہوں ، میں اپنے ملازم کے اکاونٹ میں پیسے ڈال کر اگر کسی کام کے لئے استعمال کرتا ہوں تو اس کو کس قانون کے تحت سزا دی جائے  گی۔

رانا  ثناء اللہ نے  کہا کہ شہزاد  اکبر انہیں کسی  قانون کے تحت سزا نہیں دلاسکتے۔ صرف پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ پروگرام میں شریک رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے اس ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسی کو فراڈ کہتے ہیں یہی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ خیال رہے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا تھا کہ شریف فیملی نے اپنے چپڑاسی کے نام پر کمپنی بنا کر 15 سوملین روپے منتقل کئے ۔

(جاری ہے)

شریف خاندان نے ملازمین کے نام پر کمپنیوں میں اربوں روپے منتقل کئے، کالے دھن کو ہنڈی سے باہر بھجوا کر ٹی ٹیز سے واپس منگوایا جاتا ,شریف فیڈ مل کے ملازم کے نام پر کمپنی بنائی گئی ہزاروں کےتنخواہ دارملازمین کےاکاؤنٹس سےکروڑوں روپےکی ٹرانزکشن ہوئیں، عوام کو حقیقت سے آگاہ کرنےکایہ مناسب وقت ہے شہبازشریف کی لندن سے واپسی ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا میں نہ مانوں کی جتنی بھئ رٹ لگا لیں ثبوت سامنے آ چکےہیں۔ پی آئی ڈی میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ درجنوں کمپنیاں ایسی ملی ہیں جو ان کے بچوں کےملازمین کےنام پربنائی گئیں۔اس کمپنی میں 450 ملین روپے منتقل کئے گئے۔ اسی طرح سے چنیوٹ پاور لمیٹڈ کے ملازم غیضر حیات کے نام پر حیات لمیٹڈ کمپنی قائم کی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات