ریاض میں یمن کے لیے آن لائن امدادی کانفرنس، 1.35 ارب ڈالر کے عطیات جمع

بدھ 3 جون 2020 10:55

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) سعودی عرب کی اپیل پر سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن کے لیے آن لائن امدادی کانفرنس میں 66 ممالک نے شرکت کی ہے۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن امدادی کانفرنس کے شرکا نے 1.35 ارب ڈالر کے عطیات پیش کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کیسز براہ اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کے مطابق سعودی عرب یمن کو نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 500 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا جن میں سے 300 ملین ڈالر اقوام متحدہ کی تنظیموں اور ایجنسیوں کے توسط سے خرچ کیے جائیں گے۔

کانفرنس میں شریک ناروے نے 175 ملین یورو، ہالینڈ نے 15 ملین یورو، سویڈن نے 30 ملین ڈالر اور برطانیہ نے 160 ملین سٹرلنگ پونڈ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ یورپی یونین نے 71 ملین یورو دینے کا عندیہ دیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا کہ ان کا ملک یمن کو 17 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔