ڈیل عظمیٰ خان نےکی اس میں میرا کوئی حصہ نہیں۔ حسان نیازی

میں سی سی پی او آفسر میں عظمیٰ کیلئے جدوجہد کررہا تھا اور وہ ڈیل کررہیں تھیں۔ بیرسٹر

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 3 جون 2020 10:59

ڈیل عظمیٰ خان نےکی اس میں میرا کوئی حصہ نہیں۔ حسان نیازی
لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 جون 2020ء ) بیرسٹر حسان نیازی نے کہا ہے کہ عظمیٰ خان نے ڈیل کی تاہم میں اس کا حص نہیں ہوں، میں سی سی پی او آفس میں لڑرہا تھا ، اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کیلئے جدوجہد کر رہا تھا معلوم نہیں تھا اسی وقت عظمیٰ ڈیل کررہی ہیں۔ اس تمام تر معاملے کے بعد میں نے امید کو نہیں کھویا ، تاہم ہماری اس جدوجہد سے ایک ٹرینڈ سیٹ ہوا ہے کہ کسی کے گھر کا گیٹ نہیں پھلانگنا اور نہ ہی خواتین کے کمروں میں گھسنا ہے ، حسان نیازی نے کہا کہ قانون سے تو یہ لوگ بچ گئے ہیں تاہم اللہ کی لاٹھی سے نہیں بچ سکتے کیونکہ اللہ کی لاٹھی بہت بے آواز ہے۔

خیال رہے اداکارہ عظمیٰ خان تشدد کیس کے عینی شاہد میاں داؤد ایڈووکیٹ نے اردوپوائنٹ کے لائیو انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ پیر کے روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ملک ریاض اور اداکارہ عظمیٰ خان کی ڈیل ہوئی ۔

(جاری ہے)

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر ملک ریاض نے 4 کروڑ کی آفر کی تھی لیکن اسے منع کر دیا گیا تھا لیکن اب قیمت بڑھنے اور قابل یقین لوگوں کی شمولیت کے بعد ڈیل ہو گئی ہے۔

ایڈووکیٹ میاں داؤد نے اردوپوائنٹ کی اینکر فرخ شہباز وڑائچ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں ہما خان نے اپنے بیان میں کہا کہ گلاس نیچے گر کر ٹوٹ گیا تھا اور اسکی وجہ سے انکے پاؤں میں چوٹ لگی۔، اس سے قبل دونوں بہنیں کہتی رہی تھیں کہ انہیں راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن آج اداکارہ اور انکی بہن نے کہا کہ انہوں نے غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا تھا۔ میاں داؤد نے انکشاف کیا ہے کہ 29مئی کو گورنر پنجاب چوہدری سرور معاملے میں مشغول ہوئے، اس کے ساتھ ہی پنجاب کی ایک اور شخصیت بھی معاملے میں شامل ہوگئی۔