گورنمنٹ کے بتائے گئے احکامات کو یقینی بنایا جائے اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ سفر کا آغاز کیا جائے‘ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت

بدھ 3 جون 2020 11:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مقصود احمد لون اور آر ٹی اے سیکرٹری میڈم کے ہمراہ پٹرول کی قیمت میں کمی آتے ہی ضلع انتظامیہ کا ایکشن جس پر مختلف ٹرانسپورٹر آڈو کی چیکنگ کی چیکنگ کے دوران زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹر مالکان اور اڈا مالکان کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مقصود احمد لون نے تمام ٹریفک سٹاف کو بی ہدایت جاری کی جو بھی ٹرانسپورٹر حضرات کرایہ زیادہ وصول کرتا نظر آئے اس کے خلاف فوری قانونی کاروائی کو عمل میں لایا جائے اور آر ٹی اے سیکرٹری میڈم نے SOP پیز کا جائزہ لیا اور ڈرائیور حضرات کو ہدایت جاری کی کہ گورنمنٹ کے بتائے گئے احکامات کو یقینی بنایا جائے اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ سفر کا آغاز کیا جائے -