شمالی وزیرستان ، میران شاہ میں دینی مدرسہ کی چھت گرنے سے 6 طلباء جان بحق اور7 زخمی

بدھ 3 جون 2020 12:51

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میںدینی مدرسہ کی چھت گرنے سے 6 طلباء جان بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینلکے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں رات گئے دینی مدرسہ کی چھت گرنے سے 6 طلباء جان بحق اور7 زخمی ہوگئے۔دینی مدرسہ کی چھت اچانک گرنے سے درجنوں طلباء ملبے کے نیچے دب گئے۔ مدرسہ کی چھت گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی اور ملبے تلے دبے 6لاشوں اور7 زخمیوں کو نکالا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :