سرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار بس کی چنگچی رکشہ کو ٹکر میں دو سگے بھائی جاںبحق ہو گئے

بدھ 3 جون 2020 13:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) سرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار بس کی چنگچی رکشہ کو ٹکر میں دو سگے بھائی جاںبحق ہو گئے۔جن کی معتیں ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی چک 90 جنوبی کا سبزی فروش 36 سالہ محمد سلیم اپنے بھائی 22 سالہ محمد زاہد کے ہمراہ سرگودھا سبزی منڈی سے فروخت کے لئے سامان چنگچی رکشہ میں لوڈ کر کے واپس گاوں جا رہے تھے کہ لاہور روڈ 91 بھٹیاں کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے چنگچی رکشہ کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں دونوں سگے بھائی محمد سلیم اور محمد زاہد جانبحق ہو گئے۔

جن کی معتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹاون مصروف تفتیش ہے ۔جبکہ مسافر بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو ہو گیا پولیس نے بس تحول میں لے لی اور متوفی دونوں بھائیوں کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئیں جب ایک ساتھ دونوں بھائیوں کی معتیں ایک ساتھ گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی جہنیں آہوں اور سسکیوں میں آبائی گاوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔