پولیس نے رانا ثنااللہ کی گاڑی کو ریگل چوک پر روک لیا

لیگی رہنما کامیڈیا کے آنے تک گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار

بدھ 3 جون 2020 13:30

پولیس نے رانا ثنااللہ کی گاڑی کو ریگل چوک پر روک لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پولیس نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کی گاڑی کو ریگل چوک پر روک لیا، رانا ثنا اللہ نے میڈیا کے آنے تک گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ گزشتہ روز اپنی گاڑی پر لاہور ہائیکورٹ آرہے تھے کہ پولیس نے ریگل چوک کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے ان کی گاڑی کو روک لیا اور ان سے گاڑی کی تلاشی دینے کے لئے کہا ۔ جس پر رانا ثنا اللہ نے مزاحمت کی اور کہا کہ جب تک میڈیا نہیں آئے گا میں گاڑی کی تلاشی نہیں دوں گا، مجھے خوف ہے کہ یہ دوبارہ میری گاڑی میں منشیات نہ رکھ دیں اور میڈیا کے آنے پر ان کی گاڑی کو وہاں سے جانے کی اجازت دیدی گئی۔