اٹلی نے یورپی شہریوں کے لیے سیاحت کھول دی

کا مقصد موسم گرما کے دوران ملک کی ٹورازم انڈسٹری کی بحالی کی کوشش ہے،رپورٹ

بدھ 3 جون 2020 13:38

اٹلی نے یورپی شہریوں کے لیے سیاحت کھول دی
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) اٹلی نے یورپ سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سیاحت کھول دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ تین ماہ تک جاری رہنے والے لاک ڈائون کے بعد سامنے آیا جس کا مقصد موسم گرما کے دوران ملک کی ٹورازم انڈسٹری کی بحالی کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا پہلا ملک تھا جہاں اسی سبب اب تک 33 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اٹلی نے اسی سبب مارچ کے آغاز میں سخت لاک ڈائون کر دیا تھا جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی۔