پابندیوں کی وجہ سے ریپبلکن پارٹی کے کنونشن کی جگہ تبدیل

کورونا وائرس کی وجہ سے اس کنونشن کو محدود کیا جائے،ڈیموکریٹ پارٹی کے گورنر کی اپیل

بدھ 3 جون 2020 13:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ریپبلکن نیشنل کنونشن جو اس سال اگست میں شمالی کیرولینا میں ہونا تھا اب وہاں ریاست کے گورنر کی طرف سے کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی فاصلے سے متعلق عائد پابندیوں کی وجہ سے کسی دوسری ریاست میں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا جب کیرولینا ریاست کے گورنر رائے کوپر نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ریپبلکن پارٹی کے بڑے کنونشن کے انعقاد سے متعلق مطالبے کو مسترد کر دیا۔

ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر رائے کوپر نے اس کنونشن کے منتظمین کو صاف صاف کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس کنونشن کو محدود کیا جائے۔اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے کنونشن نے صدر ٹرمپ کو ان کی دوسری مدت صدارت کے لیے چننا ہے۔