مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے سابق امیرپروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی کو سپر خاک کر دیاگیا

جماعت مرکزی رہنمائوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعائے صبر جمیل کی

بدھ 3 جون 2020 14:01

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے سابق امیر وفاق المدارس السلفیہ فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ و مدیر الامتحانات عظیم سکالر و مبلغ پروفیسر عبدالرحمان لدھیانوی انتقال کر گئے مرحوم کی پہلی نماز جنازہ 4 بجے سہ پہر راجگڑھ لاہور جبکہ دوسرا نماز جنازہ رات ساڑھے 9 بجے ماچھیوال وہاڑی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ملک بھر کے علمائے کرام مبلغ عظام شیوخ الحدیث اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی -عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

(جاری ہے)

03 جون2020ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے سابق امیر وفاق المدارس السلفیہ فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ و مدیر الامتحانات عظیم سکالر و مبلغ پروفیسر عبدالرحمان لدھیانوی کے انتقال پر جماعت کے مرکزی رہنماؤں امیر مرکزیہ جمعیت اھلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر حفظلہ تعالیٰ، انجینئر سکالر علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر،ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، قاری صہیب احمد میر محمدی، نائب ناظم اعلیٰ محمد نعیم بٹ، حافظ عبدالباسط شیخوپوری، حافظ عمر صدیق، مولانا سید سبطین شاہ نقوی، رانا محمد شفیق خان پسروری، حافظ شیخ فیصل افضل، قاری سیف اللہ عابد، قاری فاروق عدیل، سید توفیق الرحمن زیدی، حاجی ابراہیم دھرمپوری، حاجی عبدالستار مغل، عتیق الرحمن سندھو، مولانا شعیب شہزاد اور زبیر احمد ظہیر نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعائے صبر جمیل کی ہے -