حکومت آزادکشمیر کی جانب سے زکوٰة فنڈز بھی مستحق افراد میں تقسیم نہ ہوسکے

بدھ 3 جون 2020 14:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) حکومت آزادکشمیر کی جانب سے زکوٰة فنڈز بھی مستحق افراد میں تقسیم نہ ہوسکے ،کارکنوں اور ملازموں میں بندر بانٹ ،لاک ڈائون کے دوران مستحق افراد دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے جبکہ زکوٰة دینے کیلئے بنائی جانے والی کمیٹیوں میں لیسٹوں کی تبدیلی ایک بار پھر غریب باہر امیر اندر ، حکومت نے صحافیوں کو بھی نظر انداز کردیا،ڈرائیور ،دیہاڑی دار طبقہ ،امداد سے محروم لاک ڈائون کے نام پر تاجروں کو محفوظ راستہ دینے والی حکومت گزشتہ 4سال سے زائد عرصے میں کوئی نمایاں کارگردگی ظاہر نہ کرسکی ، گزشتہ دنوں 50لاکھ زکوٰة کی رقم وزیراعظم سیکرٹریٹ میںمنتقل ہوئی جو چاند رات کو ہی کہاں گئی کوئی پتا نہیں ، وزیر اعظم آزادکشمیر اپنے وزراء ٹولوں کے ہاتھوں مکمل طور پر ہائی جیک،کوئی فیصلہ اپنی مرضی سے نہیں کرسکتے ،عوام کا شدید احتجاج ۔