الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں میں تضاد سے متعلق کیس کی سماعت دس جون تک ملتوی

بلاول بھٹو زرداری کے وکلاء نے الیکشن کمیشن میں اثاثہ جات میں تضاد سے متعلق جواب جمع کرادیا

بدھ 3 جون 2020 15:12

الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں میں تضاد سے متعلق کیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں میں تضاد سے متعلق کیس کی سماعت دس جون تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ،بلاول بھٹو زرداری کے وکلاء نے الیکشن کمیشن میں اثاثہ جات میں تضاد سے متعلق جواب جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کہاکہ جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ پولیٹیکل فنانس ونگ نے بھی معاملے پر ابتدائی رپورٹ جمع کرائی ہے،پولیٹیکل فنانس ونگ سے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے،آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کردی ۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اثاثہ جات میں تضاد پر نوٹس کیا گیا تھا،بلاول بھٹو زرداری نے وکلاء کے زریعے جواب جمع کرایا۔