ملائیشیا کی اداکارہ سامنتھا کیٹی جیمز نے اپنے متنازعہ بیان پر مداحوں سے معافی مانگ لی

بدھ 3 جون 2020 15:22

ملائیشیا کی اداکارہ سامنتھا کیٹی جیمز نے اپنے متنازعہ بیان پر مداحوں ..
کوالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ملایشیاء کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سامنتھا کیٹی جیمس نے امریکہ میں جاری ملک گیر احتجاج پر اپنے متنازعہ بیان پر معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسیونیورس ملائشیا 2017 کی فاتح 25سالہ اداکارہ جیمز نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر نسلی تعصب پر ایک متنازع بیان دیا تھا جس نے پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا تھا۔

جیمز نے گزشتہ روز اپنے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ یقینا میں اپنی بات کو مختلف انداز سے بیان کر سکتی تھیاگر یہ ہی بات میں نے مختلف انداز سے کی ہوتی تو تمام نسل پرستوں کے لیے ایک خوبصورت پیغام بن جاتا میں ایسا نہ کر سکی جس سے بہت سے لوگوں کی دل آزاری ہوئیامید ہے کی لوگ مجھے معاف کر دینگے ۔