رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

بدھ 3 جون 2020 15:29

رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) رواں سال جون میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا اور گرہن کے دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گی جبکہ سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا۔ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب ہوگا جس کا آغاز رات 10بجکر 46 منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن 12 بجکر 25 منٹ پر اپنے عروج ہوگا، اس دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گا جب کہ گرہن 2 بجکر 4 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں سورج گرہن 21 جون کو ہوگا اور 21 جون سال کا طویل ترین دن بھی ہوتا ہے۔سورج کو جزوی گرہن صبح 8 بجکر 46 منٹ پر لگے گا اور 9 بجکر 48 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنا شروع ہوگا، 11 بجکر 40 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 1 بجکر 32 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا جو 2 بجکر 34 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں 90 فیصد رنگ فائر نظر آنے کا امکان ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائیتو چاند کو گرہن لگتا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ، ایشیا کے زیادہ ترحصوں میں،آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا سمیت دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔