تحریک انصاف نے اپنی ناکامی کے جھنڈے گاڑے ہیں‘رانا محمد خالد

آ ئی ایم ایف سے تار یخ کا بڑا قرضہ لینے کی تیار سلیکٹڈ نااہل حکومت کی نا کامی کامنہ بولتا ثبوت ہے

بدھ 3 جون 2020 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ رانا محمد خالد نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، کارو بار تباہ ہوچکے حکومت سے فیصلہ ہی نہیں ہو رہاکہ کاروباری طبقے کی پریشانیوں کو کیسے حل کیاجائے،آ ئی ایم ایف سے تار یخ کا بڑا قرضہ لینے کی تیار سلیکٹڈ نااہل حکومت کی نا کامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی صرف تقرریں کر سکتے ہیں حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں عمران نیازی کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنی نااہلی چھپانے کی بجائے اپنی نااہلی کا اعتراف کر تے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف بیان بازی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں کو شرم آنی چاہیے نواز شر یف نے ملکی دفاع ناقا بل تسخیر بنایا ، عالمی دباو کے باو جود انڈین جاسوس کلبھوشن کو جیل میں ڈالا جبکہ نااہلی عمران نیازی نے پروٹوکول سے ابھی نندن کو انڈیا کو واپس کیا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ محب وطن کون ہے اورغدار وطن کون ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے ہر میدان میں اپنی ناکامی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔