سرگودھا ،ٹریفک کی خلاف ورزی پر 21 گاڑیوں کے چالان کر کے تھانہ بند کر دیا

بدھ 3 جون 2020 15:30

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) سرگودھا میں ٹریفک کی خلاف ورزی پر 21 گاڑیوں کے چالان کر کے تھانہ بند کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے مختلف ہائی ویزپر ٹریفک چیکنگ کے دوران 21 گاڑیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر تھانوں میں بند کر دیا جبکہ 10کے چالان کر کے انہیں 8500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

جبکہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے مقررہ کرایوں سے زائد وصولی پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروایا اور واضح کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے پر گاڑیوں کو بند کر دیا جائیگا اور ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے اورانہیں شاہرات پر آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے ٹرانسپورٹروں کے ایک اجلا س کے دوران ہدایت کی کہ انسداد کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ مسافروں اوربس سٹاف کو ماسک کے استعمال کا پابند بنایا جائے۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کی سینی ٹائزیشن کو یقینی بنایا جائے۔گاڑیوں میں انسداد کورونا سپرے کو معمول بنایا جائے تاکہ مسافروں کو سفری سہولت اور ٹرانسپورٹروں کی گاڑیوں کا پہیہ چلتا رہے۔انہوں نے کہاکہ انسداد کورونا ضابطوں پر عمل نہ کرنے صورت میں بیماری کے پھیلنے کا اندیشہ بڑھ سکتا ہے۔مبادہ حکومت متبادل کارروائی کاسوچنے پر مجبور ہو جائیگی۔