پولیس کے اراکین اسمبلی سے توہین آمیز رویہ کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 3 جون 2020 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پولیس کے اراکین اسمبلی سے توہین آمیز رویہ کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پولیس کے اراکین اسمبلی سے توہین آمیز رویہ کی پر زورمذمت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

دو مئی کو نیب اور پولیس شہباز شریف کو گرفتار کرنے ماڈل ٹائون پہنچی، اراکین پنجاب اسمبلی بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔اس موقع پر پولیس نے اراکین پنجاب اسمبلی سے بد تمیزی اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس کا یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے ۔شہباز شریف کی عدالت آمد کے موقع پر بھی پولیس نے منتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ بد سلوکی کی۔قرار داد میں اراکین اسمبلی کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ۔