Live Updates

شجاع اقبال راجہ پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن راولپنڈی ریجن کے چیئرمین مقرر

بدھ 3 جون 2020 15:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن نے شجاع اقبال راجہ کو راولپنڈی ریجن کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے، پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو ممبر اور ریپ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن محمد یاسین نے اے پی پی کو بتایا کہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، انہوں نے شجاع اقبال راجہ کو راولپنڈی ریجن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ نوٹیفکیشن جاری کرنے پر سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے پیٹرن انچیف وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن نوید عالم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات