نوشہرو فیروز :تیز رفتار کار بے کابو ہو کر روہڑی کینال میں جاگری، 3افراد ڈوب گئے،ایک شخص کو بچالیا گیا ،2لاشیں برآمد

بدھ 3 جون 2020 16:05

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) تیز رفتار کار بے کابو ہو کر روہڑی کینال میں جاگری، 3افراد ڈوب گئے، ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا ، میاں بیوی کی لاشیں 12 گھنٹہ بعد نہر برآمد ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے کابو ہوکر روہڑی کینال میں میں جا گری، کار میں سوار خاتون سمیت تین افراد ڈوب گئے نہر کے قریب کھڑے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک شخص نہر سے نکال کر زندہ بچا لیا، واقع کی اطلاع پر پولیس اور شہریوں کی بڑی تعداد نہر کے کنارے پہنچ گئی اور غوطہ خوروں کی مدد سے 12 گھنٹوں کے بعد میاں بیوی کی لاشوں کو نہر سے نکال لیا گیا پولیس کے مطابق مذکورہ فیملی گاں بودلو ڈاھری کے رہائشی الاھی بخش ڈاھری، غلام رسول ڈاھری اور مسمات حور ڈاھری اپنے گاں سے مورو جارہے تھے کہ تیز رفتار کار بے کابو ہوکر روہڑی کینال میں جاگری جس کے نتیجہ میں میاں بیوی الاھی بخش ڈاھری مسمات حور ڈاھری جاںبحق ہوگئی جبکہ ڈرائیور غلام رسول ڈاھری کو زندہ بچا لیا گیا، واقع کی اطلاع پورا گاں سوگوار ہو گیا لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :