برطانیہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت سے باز رہے بصورت دیگر اس کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی، چین

بدھ 3 جون 2020 16:29

برطانیہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت سے باز رہے بصورت دیگر اس کے خلاف ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) چین نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت سے باز رہے بصورت دیگر اس کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے چین سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹے اور وہ ہانگ کانگ کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے ہانگ کانگ میں نئے سکیورٹی قانون کی منظوی کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

(جاری ہے)

جس کے ردعمل میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زائو لیجیان نے کہا کہ چین کو ہانگ کانگ سے متعلق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کے بیان پر سخت شکایت ہے اور برطانیہ کا یہ بیان ہانگ کے امور میں زبردست مداخلت ہے لہذا ہم برطانیہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس سے باز رہے اور سرد جنگ اور نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کردے اور اس حقیقت کو تسلیم اور احترام کرے کہ ہانگ کانگ چین کے پاس واپس آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہانگ کانگ اور چین کے امور میں مداخلت کرنا بند کرے بصورت دیگر اسے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :