ٹریفک کی خلاف ورزی پر 21 گاڑیوں کاچالان ، 8800 1روپے جرمانہ

بدھ 3 جون 2020 17:06

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے مختلف ہائی ویزپر ٹریفک چیکنگ کے دوران 21 گاڑیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر تھانوں میں بند کر دیا ،جبکہ 13کے چالان کر کے انہیں 8800 1روپے جرمانہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹروں کی طرف سے مقرر ہ کرایوں سے زائد وصولی پرسیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیزنے اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروایا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ زائد کرایہ وصول کرنے پر گاڑیوں کو بند کر دیا جائیگا ۔ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے او رانہیں شاہرات پر آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :