کورونا میں مبتلا لیگی رکن اسمبلی انتقال کر گئے

شوکت منظور چیمہ گزشتہ 10 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے،وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 3 جون 2020 16:45

کورونا میں مبتلا لیگی رکن اسمبلی انتقال کر گئے
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبارا تازہ ترین ۔02 جون 2020ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ شوکت منظور چیمہ گزشتہ دس روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔شوکت منظور چیمہ کو پی کے ایل آئی میں داخل کیا گیا تھا۔وہ پی پی 51 سے رکن پنجاب اسمبلی تھے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شوکت منظور چیمہ کے کورو نا کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ کوروناو ائرس نے پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ اب سیاسی رہنماؤں کو بھی کورونا سے متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے سیاستدانوں میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

اس کے علاوہ متاثرہونے والوں میں سعید غنی سب سے پہلے سیاستدان ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ان کے بعد گورنر سندھ جیسے شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔تمام سیاسی شخصیات نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ تمام صحت یاب ہوتے جا رہے ہیں۔ سیاسی شخصیات کی جانب سے عوام کو اپنی مثال کے ذریعے پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ بھی ان احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اس مہلک وائرس سے بچ سکتے ہیں۔ تا ہم ان تمام اقدامات کے بعد بھی عام شہری ہوں یا سیاستدان، کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔