دبئی کا مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ ’راوی‘ شدید مالی مشکلات کا شکارہو گیا

معروف آ رجے کرس فیڈ نے لوگوں کو ’راوی‘ ریسٹورنٹ سے زیادہ سے زیادہ کھانا کھانے کی اپیل کر دی، کرس نے بتایا کہ اپنی منگیترسے پہلی رومانوی ملاقات انہوں نے اسی ریسٹورنٹ میں رکھی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 3 جون 2020 17:20

دبئی کا مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ ’راوی‘ شدید مالی مشکلات کا شکارہو ..
دُبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 جون 2020ء) 42 سال تک متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن اور اماراتیوں کو مزے دار کھانے کھلانے والا مشہور پاکستانی چین ریسٹورنٹ ’راوی‘ شدید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ راوی کی جانب سے کورونا کے باعث پیداہونے والے بحرا ن کے باعث بہت سی برانچز بند کر دی گئی ہیں۔ رمضان المبارک کے بعد یہ ریسٹورنٹ عوام کے لیے کھول تو دیا گیا ہے، تاہم یہ کاروباری لحاظ سے بہت سی مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔

ریسٹورنٹ چین کی انتظامیہ کو مختلف مقامات پر واقع اپنے ریسٹورنٹس کا کرائے کی مد میں بھاری رقم ادا کرنی ہے اور 70 سے زائد ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پریشانی نے بھی گھیر رکھا ہے، جبکہ ہوم ڈلیوریز سے ہونے والی کمائی مالی بحران سے نکلنے کے لیے ناکافی ہے۔

(جاری ہے)

نوبت یہاں تک آ چکی ہے کہ راوی ریسٹورنٹ کے مالک چودھری عبدالحمید پچھلے دو ماہ کے شدید کارباری مندے کے باعث اپنے اثاثے فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

تاہم امارات کے مشہورآر جے (ریڈیو جرنلسٹ) کرس فیڈ اس شہرت یافتہ ریسٹورنٹ کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ ورجن ریڈیو کے پریزینٹر کرس فیڈ نے اپنے مشہور مارننگ شو کے ذریعے امارات میں مقیم لوگوں سے جذباتی انداز میں اپیل کی ہے کہ وہ اس ریسٹورنٹ کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے راوی ریسٹورنٹ سے زیادہ سے زیادہ کھانا کھائیں۔

کرس فیڈ نے اپنے ریڈیو پروگرام میں راوی ریسٹورنٹ کی سب سے قدیم برانچ کا ذکر کیا جو ستوا کے علاقے میں کئی دہائیوں سے قائم ہے۔ فیڈ نے اخبار سٹی ٹائمز سے گفتگو میں کہا ” جب میں پہلی بار آج سے گیارہ سال پہلے امارات آیا تو میں نے راوی ریسٹورنٹ میں بھی کھانا کھایا تھا۔ اس کے بعد میں اس ریسٹورنٹ کا ایسا دیوانہ ہوا کہ اپنی منگیتر کو پہلی ڈیٹ پر اسی ریسٹورنٹ میں لے گیا تھا۔

جب میرے والدین پاکستان آتے ہیں تو میں اور میرے ڈیڈ روایتی ستوا کی روایتی سستی والی شیو کرواتے اور پھر راوی ریسٹورنٹ جاتے ہیں۔

فیڈ نے مزید کہا کہ اپنے فائیو اسٹار عالی شان ہوٹلز کے باعث مشہور متحدہ عرب امارات میں سیکنڈ دسمبر سٹریٹ کے ساتھ واقع راوی ریسٹورنٹ بہترین اور مزے دار کھانے کم قیمت میں پیش کرنے کے باعث اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے۔

فیڈ نے اپنے گزشتہ روز کے ریڈیو پروگرام میں راوی ریسٹورنٹ کے مالک چودھری عبدالحمید کے بیٹے وسیم عبدالحمید سے آن ایئر گفتگو کی ۔ جس کے بعد راوی ریسٹورنٹ کو صارفین کی جانب سے بہت اچھا رسپانس ملا۔ فیڈ کا کہنا ہے کہ اسیں سارے اک مشکل دور توں لنگھ رہے آں۔ ساڈے لئی اک دُوجے دی مدد کرنا بہت اہم اے۔ سانوں اپنے اپنے پسندیدہ ریسٹورنٹس تے کیفیز نوں مشکل دور وچ اوہناں دا ساتھ دینا چاہیدا اے۔