اسرائیلی فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو پامال کررہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بدھ 3 جون 2020 17:31

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے زیرتسلط بسنے والے فلسطینی ایک غاصب نظام میں پھنس چکے ہیں جہاں اسرائیل ان کے بنیادی حقوق کو پامال کررہا ہے۔ فلسطینیوں کو ادنی درجے کے حقوق بھی میسر نہیں ہیں اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرایع ابلاغ کے مطابق میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر ہیبا مورائف نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو کھلے عام پامال کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین سے مسلسل مایوس کن خبریں آر ہی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عہدیدار لیتھ نے کہاکہ اسرائیلی حکومت اور اس کے ریاستی ادارے فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات دبانے میں پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر اندرون اور بیرون ملک سفری پابندیاں عائد کرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔