قصور،راہزی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ بابرعرف بابری کے چار ارکان گرفتار

بدھ 3 جون 2020 17:34

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) تھانہ تھہ شیخم پولیس کی کاروائی، راہزنی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ بابرعرف بابری کے چار ارکان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ کے سرغنہ بابرعرف بابری نے اپنے دیگر ساتھیوںمحبوب، بابراور وسیم پر مشتمل ایک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا جورات کے وقت موٹرسائیکل پر سوار ہو کرشیخم اوراس سے ملحقہ دیہات کو جانیوالے راستوں پر شہریوں سے نقدی، موبائل فون ، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایڈیشنل ایس پی اویس ملک کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر اشفاق حسین کاظمی کی زیر نگرانی، ایس ایچ او محمداکبراور دیگر پولیس افسران واہلکاروں پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بابر عرف بابری گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی دو عدد موٹرسائیکل ، 5موبائل فون ، ہزاروں کی نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔