پہلے شوہر کا اپنی بیوی کی دوسری شادی کرانے کے بعد خوفناک اقدام

پہلا شوہر سب کو پیٹرول ڈال کر جلانے پہنچ گیا،2 بچیاں جھلس گئیں،پاپا جہاں بھی ملیں انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔بچیوں کا مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 3 جون 2020 17:37

پہلے شوہر کا اپنی  بیوی کی دوسری شادی کرانے کے بعد خوفناک اقدام
کراچی( اردو پوائنٹ اخبارا تازہ ترین ۔02 جون 2020ء ) پہلے شوہر کا اپنی بیوی کی دوسری شادی کرانے کے بعد خوفناک اقدام دیکھنے میں آیا ہے۔ پہلا شوہر سب کو پیٹرول ڈال کر جلانے پہنچ گیا،2 بچیاں جھلس گئیں،بچیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچیاں جہاں بھی ملیں انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اپنی بیوی کی دوسرے شخص سے شادی کرانے کے بعد پہلا شوہر سب کو پٹرول ڈال آگ جھلانے پہنچ گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اپنی بیوی کو طلاق دے کر اس کی شادی کسی اور شخص سے کرانے کے بعد بعد پہلا شوہر غصے میں آ گیا۔ملزم نے طیش میں آکر سابقہ بیوی اور بچوں کو جلانے کی کوشش کی۔پٹرول پھینک کر آگ لگائے جانے سے دو بچیاں نصف سے زائد جھلس گئی۔

(جاری ہے)

جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔

اس واقعہ میں سابق اہلیہ اور اس کا تین سال کا بیٹا بھی معجزانہ طور پر بچ گئے۔زخمی ہونے والی دونوں بچیاں سکول میں پڑھتی ہیں جن کے نام نور فاطمہ اور ایمان فاطمہ ہیں۔جبکہ محمد فیضان کو واقعے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔زخمی ہونے والی بچی کا کہنا ہے کہ اس نے خود اپنے پاپا کو پیٹرول پینک تے ہوئے دیکھا جبکہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل مجھے میرے شوہر نے طلاق دی اور خود ہی میرے شوہر نے دوسرے شخص سے میری شادی بھی کروا دی لیکن شادی کے بعد سابق شوہر دوسرے شوہر سے طلاق لینے کا مطالبہ کرتا رہا اور پھر ایک رات ملزم نے پٹرول سے سب کو جلانے کی کوشش کی۔

خاتون نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے لیکن پولیس اس کو گرفتار نہیں کر رہی۔زخمی بچی نے بھی مطالبہ کیا کہ پاپا جہاں بھی ملے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔دوسری جانب