عوام دشمن چور حکومت مسلط ہے، عوام دشمن بجٹ قائد عوام کی آواز کو بند کرنے کیلئے ہے‘مریم اورنگزیب

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز کو بند کرنے کیلئے چور عوام دشمن بجٹ بنانا چاہتے ہیں ہم یہ ہونے نہیں دینگے ‘ترجمان(ن)لیگ

بدھ 3 جون 2020 18:17

عوام دشمن چور حکومت مسلط ہے، عوام دشمن بجٹ قائد عوام کی آواز کو بند ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس وقت عوام دشمن چور حکومت مسلط ہے، عوام دشمن بجٹ قائد عوام کی آواز کو بند کرنے کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکور ٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ کنٹینر پر ملک بھر کو بند کرنے والے شخص نے پورے ملک کو منجمد کر دیا ہے۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز کو بند کرنے کیلئے چور عوام دشمن بجٹ بنانا چاہتے ہیں اور ہم یہ ہونے نہیں دیں گے۔