لالہ موسیٰ ،کسان بورڈ پنجاب کے صدر چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

بدھ 3 جون 2020 18:23

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) کسان بورڈ پنجاب کے صدر چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جنہیں قبرستان دارا گلاب شاہ میں سپردخاک کر دیا گیا،70سالہ چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ 1998سے کسان بورڈ سے وابستہ تھے اور اسکے بانی اراکین میں شامل تھے جبکہ و شعبہ وکالت سے بھی وابستہ تھے جو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے صدر بھی رہ چکے تھے، جبکہ وہ گجرات شہر کے حلقہ پی پی 31اور این اے 69سے قومی و صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ پر جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے بھی الیکشن لڑ چکے تھے۔