پنوعاقل اور خیرپور قومی شاہراہ پردو مختلف حادثات میں معصوم بچی اور نوجوان جاں بحق

بدھ 3 جون 2020 18:47

سکھر۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پنوعاقل اور خیرپور قومی شاہراہ پردو مختلف روڈ حادثات میں ایک معصوم بچی اور موٹر سائیکل سوار جانبحق ہو گئے، پولیس زرائع کیمطابق سانگی اسٹاپ کے قریب سڑک عبور کرنے والی ایک سات سالہ بچی سائبن جتوئی گزرنے والے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر جانبحق ہوگئی ،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر تحویل میں لے لیا ہے، بچی کی نعش قانونی کارروائی کیلئے تعلقہ ہسپتال پنوعاقل منتقل کر دی گئی ، علاوہ ازیںخیرپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر موٹرسائیکل تیز رفتار ٹرک سے ٹکرکے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان 19 سالہ نبی بخش عرف ممتاز ٹرک کے نیچے آ کر جانبحق ہو گیا ٹرک کا ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

، نعش کو مقامی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :