8ہزارسکولوں،4ہزارمساجداور187بنیادی مراکزصحت کوشمسی نظام پرمنتقلی کا آغاز
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون اورسالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں پر عملی کام شروع سیکرٹری توانائی کی زیرصدارت معاہدوں پر دستخطی کی خصوصی تقریب
بدھ 3 جون 2020 20:17
(جاری ہے)
تقریب میں کوروناوائرس جیسی ایمرجنسی صورتحال میںحکومت کے جاری کردہ ایس اوپیزکے تحت سماجی فاصلے کی پالیسی کومدنظررکھ کرچیدہ چیدہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں 8ہزارسکولز اور187بنیادی مراکزصحت کے پراجیکٹ ڈائریکٹرسولرائزیشن انجینئرپیرایمل اور4ہزارمساجد کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹرسولرائزیشن انجینئرخرم درانی نے منصوبوں پرکام کے آغازکے حوالے سے منتخب ہونے والے ٹھیکہ داروں کیساتھ معاہدوں پر دستخط کئے۔تقریب میںجنرل منیجرہائیڈل انجینئرزاہد اخترصابری اورڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وفنانس پیڈوڈاکٹرشاہد کریم بھی شریک ہوئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے 4ارب40کروڑ روپے کی لاگت سے صوبے کی8ہزارسرکاری سکولوں اور187بنیادی مراکزصحت کی شمسی توانائی کے نظام پر منتقلی کے منصوبوں پر کام شروع کیاجائے گا۔ان منصوبوں سے تقریباً12میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔اسی طرح صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 2ارب40کروڑروپے کی لاگت سے صوبے کی 4ہزارمساجد کوشمسی توانائی کے نظام پر منتقل کرنے کامنصوبہ بھی آئندہ 2سالوں میںمکمل کیا جائے گا۔ان منصوبوں کی تکمیل سے تعلیمی اداروں اورمساجد میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گااورموجودہ توانائی کے بحران پر بھی قابوپانے میں مددملے گی۔ واضح رہے کہ مشیر توانائی حمایت اللہ خان اورپیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی ذاتی کاوشوں سے شمسی توانائی کے منصوبوں پر عملی کام کا آغازہورہاہے جبکہ موجودہ کوروناوائرس جیسی ایمرجنسی کی صورتحال میں ان منصوبوں پر کام کا عملی آغازبھی موجودہ صوبائی حکومت کا ایک قابل تحسین عوام دوست اقدام ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.